رائل لندن ون ڈے کپ، کولز کی ہیٹرک اور بیلنگز کی سنچری کی بدولت کینٹ نے ناٹنگھم شائر کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 18 اگست 2015 19:19

رائل لندن ون ڈے کپ، کولز کی ہیٹرک اور بیلنگز کی سنچری کی بدولت کینٹ ..

ناٹنگھم ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) رائل لندن ون ڈے کپ میں میٹ کولز کی ہیٹرک اور ثام بیلنگز کی شاندار سنچری کی بدولت کینٹ نے ناٹنگھم شائر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 336 رنز کا ہدف 49 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، ثام بیلنگز نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، ڈینئل 73، فابین کاؤڈری 51 اور ایلکس بلیک 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جیمز ٹیلر کی شاندار سنچری، ہیلز اور کرسچن کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔

(جاری ہے)

ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم شائر کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوورز میں 335 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جیمز ٹیلر 109، ہیلز 81 اور کرسچن 59 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، میٹ کولز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے شاندار ہیٹرک کی۔ جواب میں کینٹ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، ثام بیلنگز 118 اور ایلکس بلیک 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ڈینئل بیل نے 73 اور کاؤڈری نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔