اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے استعفوں کی اسکروٹنی کے احکامات دے دیئے

منگل 18 اگست 2015 19:34

اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے استعفوں کی اسکروٹنی کے احکامات ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے استعفوں کی اسکروٹنی کے احکامات دے دیئے ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود ایم کیو ایم کے ارکان سمیت ہر رکن سے انفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سندھ میں ایم کیو ایم کے 51 ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کرا رکھے ہیں ،ا سپیکر آغا سراج درانی نے استعفوں کی تصدیق کے لئے ا سکروٹنی کا عمل شروع کرنے کے حوالے سے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کی اسکروٹنی کے بغیر منظوری ممکن نہیں ، ایم کیو ایم کے گیارہ ارکان ملک سے باہر ہیں جن کے استعفوں کی تصدیق میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ایم کیو ایم کے استعفوں کو جلدی میں منظور نہیں کر سکتے ، دوسری جانب سندھ کے وزیر قانون سکندر میندرو نے ایم کیو ایم کے استعفوں کو لیگل کمیٹی میں بھیجنے کی تجویز دیتے ہوئے منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ `