یوم آزادی پر لاہور میں خاتون کو حراساں کیے جانے والے شخص کو پکڑ لیا گیا ہے: وقار ذکاء

muhammad ali محمد علی منگل 18 اگست 2015 20:42

یوم آزادی پر لاہور میں خاتون کو حراساں کیے جانے والے شخص کو پکڑ لیا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) معروف اینکر وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ یوم آزادی پر لاہور میں خاتون کو حراساں کیے جانے والے شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں معروف اینکر وقار ذکاء نے دعوی کیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں جس شخص کی جانب سے لوگوں کے ہجوم میں خاتون کو حراساں کیا گیا تھا، اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تمام تفصیلات جلد منظر عام پر لے آئی جائیں گی۔ وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو تصاویر گردش کررہی ہیں وہ نکلی ہیں۔ اس حوالے سے معروف اینکرز شاہد مسعود یا مبشر لقمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کوئی تصویر جاری نہیں کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تصاویر شاہد مسعود اور مبشر لقمان کے ان آفیشل اکاوَنٹس سے پھیلائی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے وقار ذکاء نے عوام سے اپیل کی ہے اس قسم کی کوئی بھی تصاویر نہ پھیلائی جائیں کیونکہ اس سے کسی معصوم کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :