رومانیہ کے ایک شہر میں کتابی کیڑوں کے مزے
فہد شبیر منگل 18 اگست 2015 21:42
رومانیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اگست۔2015ء)رومانیہ نے تعلق رکھنے والے ایک شخص وکٹر مائیرون نے بتایا ہے کہ پچھلے سال اس نے اپنے شہر کے میئر سے درخواست کی اور کہا اُن تمام لوگوں سے بس کا کرایہ نہ لیا جائے جو بس میں کتاب پڑھ رہے ہوں۔ میئر ایمل بوک نے ایک سال سے زیادہ کا ٹائم لیا مگر اس خیال کو حقیقت کا روپ دےدیا۔ قصہ مختصر 4 جون سے 7 جون 2015 تک ، جس کسی بھی بھی کلج ناپوکا(رومانیہ کا شہر) میں کتاب پڑھتے ہوئے بس کا سفر کیا، اس سے سفر کا کرایہ نہیں لیا گیا۔
وکٹر صاحب کو کتابوں سے اتنا جنون ہے کہ نت نئے خیالات کے ساتھ کتابیں پڑھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مہم چلائی۔ اس مہم کا نام بک فیس رکھا گیا۔ اس مہم کے تحت ایسے تمام افراد کو جنہوں نے اپنے فیس بک پروفائل پر کتاب کی تصویر لگائی ہوئی ہو،انہیں خصوصی رعایت دی جاتی۔(جاری ہے)
حجام کی دوکان، ڈاکٹر کے پاس اور دوسرے کاروباری ادارے ایسے تمام افراد کو رعایت دیتے جنہوں نے اپنے پروفائل پر کتاب کی تصویر لگائی ہوتی۔
23 اپریل کو وکٹر صاحب نے ایک اسکیم چلائی، جس کے تحت ایسے تمام افراد جن کے ہاتھ میں کتاب ہوگی، انہیں مقامی باغ میں مفت داخل ہونے دیا گیا۔ یاد رہے 23 اپریل کتاب کا عالمی دن ہوتا ہے۔ اب وکٹر صاحب کا ایک ہی مقصد ہے کہ مارک زکر برگ اپنی فیس بک پروفائل کو بک فیس کرے تاکہ کتابوں کے محبت کا اظہار تمام دنیا میں پھیل جائے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.