دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، فیڈرل فلڈ کمیشن

منگل 18 اگست 2015 22:02

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر درمیانے درجے جبکہ کالا باغ چشمہ اور چشمہ تونسہ بند پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ملک کے دیگر دریا جہلم، چناب، راوی اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے لاہور مرکز کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

متعلقہ عنوان :