نیشنل ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری

منگل 18 اگست 2015 22:04

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) نیشنل ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کلب میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مزدور رہنماء چوہدری محمد یسیٰن، جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ سینیٹر طلحہ محمود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ اس سوسائٹی نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایسے شو منعقد کیے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی ان کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تاکہ اس شہر کو مزید خوبصورت بنا سکیں۔ انہوں نے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ چوہدری محمد یسیٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نیشنل ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی خدمات پیش کر کے اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقراررکھا اور اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا، ایسی سرگرمیوں سے یقینا یہ دارالحکومت مزید خوبصورت بنے گا۔

تقریب کے آخر میں نو منتخب عہدیداروں سے مہمان خصوصی سینیٹر طلحہ محمود نے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :