وزیر مملکت کیڈ اور سیکرٹری کیڈ کے درمیان اختلافات شدت ا ختیار کرگئے

چند روز میں سیکرٹری کیڈ کے تبادلے کا امکان

منگل 18 اگست 2015 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وزیر مملکت کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم اور سیکرٹری کیڈ خالد حنیف کے درمیان اختلافات شدت ا ختیار کرگئے ۔ اسٹیبلشمنٹ نے سیکرٹری کیڈ کے تبادلہ کا گرین سگنل دیدیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت اور سیکرٹری کیڈ کے درمیان کئی عرصہ سے وزارت کے مختلف امور پر اختلافات چلے آرہے تھے خصوصاً حج مشن 2015ء کیلئے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی فہرستوں میں ردوبدل کرنے کا معاملہ اختلافات کو انتہا ء تک لے گیا وزیر مملکت نے فہرستوں میں ردوبدل کا نوٹس لیا تھا اور انکوائری کا حکم دیا تھا تاہم سیکرٹری کیڈنے انکوائری کی بجائے منظور نظر لوگوں کی فہرست کو فائنل کرکے سعودی عرب بھجوادیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت اور سیکرٹری کیڈ میں اختلافات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کیڈ کو تبدیل کرنے کا گرین سگنل دیدیا اور آئندہ چند روز میں سیکرٹری کیڈ کے تبادلے کے احکامات جاری ہونے کا امکان ہے