وزیراعلیٰ پنجاب قصور سانحہ پر جے آئی ٹی میں مظلوم خاندانوں کے وکلا اور مدعیوں کو پوری آزادی اور تحفظ سے کاروائی کا حصہ بننے کے لیے بااعتماد فضا دیں‘ لیاقت بلوچ

منگل 18 اگست 2015 22:14

وزیراعلیٰ پنجاب قصور سانحہ پر جے آئی ٹی میں مظلوم خاندانوں کے وکلا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں قصور کے وفد سے ملاقات میں کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب قصور سانحہ پر قائم جے آئی ٹی میں مظلوم خاندانوں کے وکلا اور مدعیوں کو پوری آزادی اور تحفظ سے کاروائی کا حصہ بننے کے لیے بااعتماد فضا دیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی بااثر افراد مقامی پولیس کی پشت پناہی سے تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی شیطانی کوشش کررہے ہیں ۔ پنجاب حکومت بدنامی کے اس داغ کو اور زیادہ بدنامی کا باعث نہ بنائے ۔ عوامی اور سماجی سطح پر سیرت و کردار سازی ،اسلامی نظریہ کی حفاظت اور ترویج ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی سانحہ قصور کے متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ `