پی آئی اے کا اسلام آباد اوربیجنگ کے درمیان ہفتے میں ایک اور پرواز چلانے کااعلان

ہفتہ وا ر پروازوں کی تعدادتین ہوگئی

منگل 18 اگست 2015 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے 18اگست سے اسلام آباد اوربیجنگ کے درمیان ایک اضافی پرواز چلانے کااعلان کیا ہے جس کے بعد ان دونوں شہروں کے درمیان ہفتہ وارپروازوں کی تعداد تین ہوجائے گی یہ اضافی پرواز پی کے 854منگل کی شام بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے چلائی جائے گی اور اس پرواز کوپی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر بشیرالدین خان الوداع کرینگے۔

(جاری ہے)

یہ تیسری ہفتہ وار پرواز چین کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے 51سال مکمل ہونے پرشروع کی جارہی ہے اب منگل ،جمعرات اور ہفتہ کواسلام آباد اوربیجنگ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں چلیں گی۔

متعلقہ عنوان :