پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مینی پکیاؤ کو فائٹ کیلئے چیلنج کر دیا

منگل 18 اگست 2015 22:44

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مینی پکیاؤ کو فائٹ کیلئے چیلنج ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مینی پکیاؤ کو فائٹ کیلئے چیلنج کر دیا ٗ آئندہ سال دونوں باکسرز مد مقابل ہوں گے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی فلائیڈ مے ویدر سے فائٹ کی خواہش تو پوری نہ ہو سکی تاہم عامر نے مینی پکیاؤ کو للکار دیا۔

(جاری ہے)

باؤٹ کیلئے دونوں باکسرز کے آفیشلز کے درمیان روابط جاری ہیں عامر خان اور مینی پکیاؤ کی فائٹ ا?ئندہ سال کے ا?غاز ہی میں مشرق وسطیٰ میں ہونے کا امکان ہے تاہم کوئی حتمی اعلان کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ۔مے ویدر کے انکار کے بعد عامر خان نے فلپائنی باکسر سے مقابلے پر نظریں جما لیں۔ فلائیڈ مے ویدر نے حال ہی میں مینی پکیاؤ کو شکست دی تھی۔