انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کیلئے آر اوز کے صوابدیدی اختیارات ختم اور ووٹ چیلنج کرنے کی فیس50 روپے کر نے کی سفارش
جعلی ووٹ ڈالنے پر الیکشن کمیشن کو تحقیقات اور سزا سنانے کا اختیار دے دیا جائے، کمیٹی کی تجویز
منگل 18 اگست 2015 22:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کیلئے آر اوز کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنے اور ووٹ چیلنج کرنے کی فیس 2روپے سے بڑھا کر50 روپے کر نے کی سفارش کر دی۔ منگل کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، ان کیمرہ اجلاس کے بعد زاہد حامد نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں بارے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں انتخابی قوانین اور قواعد میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کے حوالے سے آر اوز کے صوابدیدی اختیارات ختم کر دیئے جائیں اور اس حوالے سے فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کو سونپ دیا جائے، کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ جعلی ووٹ ڈالنے پر الیکشن کمیشن کو تحقیقات اور سزا سنانے کا اختیار دے دیا جائے۔(جاری ہے)
کمیٹی نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ ووٹ چیلنج کرنے کی فیس دو روپے سے بڑھا کر پچاس روپے کر دی جائے۔ کمیٹی نے ریٹرننگ آفیسر کو 72 گھنٹوں کے اندر حتمی نتیجہ تیار کرنے کا پابند بنانے کی ترمیم کی بھی منظوری دی۔ زاہد حامد نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے فارم 14 اور 15 پر پریزائیڈنگ آفیسرز کے ساتھ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کے دستخطوں کو بھی لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.