کے پی کے میں تحصیل او رضلع کونسلوں کے سربراہوں کا انتخاب، پی ٹی اے کا پارلیمانی بورڈ کل امیدواروں کا فیصلہ کرے گا

منگل 18 اگست 2015 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل بدھ کوطلب کر لیاگیا ہے.جس میں خیبرپختونخوا میں ضلع اور تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کے عہدوں کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی جائے گی. پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان کریں گے جبکہ اس میں بورڈ کے دیگر ارکان بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے کے پی کے میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں دوسری جانب ان جماعتوں نے تحصیل او رضلع کونسلوں کے سربراہوں کے لئے متفقہ امیدوار لانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :