پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 21اگست کوبھارتی کمیونٹی شومیں پرفارم کریں گے ،پاکستانی تارکین وطن کا شدید اظہار تشویش

ایسے وقت میں جبکہ بھارت کنٹرول لائن پر پاکستانیوں کو قتل کر رہا ہے پاکستانی فنکاروں کو غیرت کرنی چاہئے، پاکستانیوں کا ردعمل

منگل 18 اگست 2015 23:07

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 21اگست کوبھارتی کمیونٹی شومیں پرفارم کریں ..

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم انڈین کمیونٹی کی جانب سے 21اگست کویت میں ہونے والے شومیں پرفارم کرنے کے فیصلہ پر کویت میں پاکستانی کمیونٹی نے شدید ردعمل کااظہارکیاہے عاطف اسلم ایسے وقت میں انڈین کمیونٹی کے شو میں پرفارم کرنے آرہے ہیں جبکہ بھارت پاکستان کی سرحدوں پر گولہ باری کرکے پاکستانیوں کو شہید کررہاہے ۔

ذرائع کے مطابق عاطف اسلم سے رابطہ کیاگیا کہ اگر آپ اپنا شو پاکستان کے نام کردیں اور شو پاکستانیوں اورپاکستان کے نام کردیں تواس شو کامیاب بنانے کے لئے مدد کرنے کو تیارہیں لیکن عاطف اسلم نے 40ہزارڈالرمعاوضہ طلب کیاہے جس پر رابطہ کار خاموش ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل گذشتہ سال معروف پاکستانی کامیڈین عمر شریف کویت انڈین پروگرام کے لئے آئے تو انہوں نے بھی پاکستانیوں سے 5ہزاردینار(15ہزارڈالر) لئے تھے اس کے علاوہ اپنے ہسپتال کے لئے پاکستانیوں سے ڈونیشن بھی لیاتھا ۔

(جاری ہے)

کویت مقیم پاکستانیوں نے کہاہے کہ عاطف اسلم مقبول ترین گلوکارہیں لیکن حب الوطنی کا بھی تقاضاہوتاہے اگر چہ کویت میں پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی عائد ہے لیکن پاکستانی فنکاروں کے پاس ڈونیشن پاسپورٹ ہوتے ہیں جس پر وہ کویت اوردیگر ممالک کا سفرکرتے ہیں ان کو پاکستانیوں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہئے ۔ذرائع کے مطابق انڈین پروگرام میں بعض پاکستانی دیوانہ وار انڈین پروگرامرز کے ارد گرد طواف کرتے ہیں ان کو پروگرام کا کارڈ نصیب ہوجائے جسے وہ فن لاحدود قراردیتے ہیں جبکہ انڈین اس لاحدود کے برعکس ہیں وہ اپنے پروگراموں میں پاکستانی گیت غزل بھی نہیں پڑھنے دیتے ۔

یادرہے کویت میں گذشتہ کئی سالوں سے کویت میں پاکستانی فنکار ویزے بندہونے کی وجہ سے کوئی پروگرام نہیں کرسکے جبکہ انڈین پرموٹرز اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو اپنے پروگرام میں بلاکر پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :