سنسناٹی اوپن : راجر فیڈرر اور سیم کیوری پہلے راونڈ میں کامیاب

بدھ 19 اگست 2015 11:12

سنسناٹی اوپن : راجر فیڈرر اور سیم کیوری پہلے راونڈ میں کامیاب

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اگست۔2015ء) امریکا میں جاری سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر اور امریکا کے سیم کیوری نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کھیلے گئے سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سوئٹزر لینڈ کے عالمی نمبر 3 روجر فیڈرر اور سپین کے روبرٹو بوٹسٹا میدان میں اترے ۔ عالمی نمبر 3 ٹینس پلیئر نے ہسپانوی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں فتح حاصل کی ۔ انہوں نے حریف کو 4-6 اور 4-6 سے ہرایا ۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں امریکا کے سیم کیوری کا مقابلہ ہم وطن جان ازنر کیساتھ ہوا ۔ سیم کیوری نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 سے شکست دی ۔