بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی 10ہزار فٹ سے پہلی چھلانگ لگانے میں کامیاب

بدھ 19 اگست 2015 11:35

بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی 10ہزار فٹ سے پہلی چھلانگ ..

آگرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اگست۔2015ء) ہندوستانی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پیرا ٹروپر بننے کی تربیت حاصل کرنے کے دوران پہلی آزمائشی جمپ لگانے میں گامیاب ہو گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھونی نے آگرہ کے مال پورہ ڈروپنگ زون میں اے این 32 ایئر کرافٹ سے چھلانگ لگائی ہے جب کہ انہیں تربیت کے دوران مزید 4 بار 10ہزار فٹ کی بلندی سے جمپ لگانی ہو گی ۔

(جاری ہے)

مہندرا سنگھ دھونی گزشتہ دو ہفتوں سے پیرا ٹروپر ٹریننگ سکول میں زیر تربیت ہیں اور ان کی تربیت کا اغاز 6 اگست سے ہوا تھا ۔ خیال رہے کہ دھونی دنیا کے پہلے کرکٹر ہوں گے جن کو فوج میں پیرا ٹروپر بننے کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ اس سے پہلے سابق کپتان کپیل دیو اور ابھینو بیندرا کو بھی بھارتی فوج میں کمیشن دیا گیا تھا لیکن مہندرا سنگھ دھونی پہلے کھلاڑی ہیں جو تربیت حاصل کرکے باقاعدہ فوجی تمغہ اپنے سینے پر سجائیں گے ۔ یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی کرکٹر کو 2001ء میں فوج میں 106 پیرا شوٹ ریجمنٹ میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل کی عہدہ دیا گیا تھا ۔

بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی 10ہزار فٹ سے پہلی چھلانگ ..

متعلقہ عنوان :