سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

بدھ 19 اگست 2015 12:05

سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے پی سارا اوول، کولمبو میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 28 اگست سے یکم ستمبر تک سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ میزبان ٹیم سری لنکا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ آئی لینڈرز نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو حیران کن طور پر 63 رنز سے شکست دی تھی۔