بھارتی ٹیم کے کپتان دھونی پیرا ٹروپر بننے کی تربیت حاصل کرنے کے دوران پہلی آزمائشی جمپ لگانے میں کامیاب ہو گئے

بدھ 19 اگست 2015 12:09

بھارتی ٹیم کے کپتان دھونی پیرا ٹروپر بننے کی تربیت حاصل کرنے کے دوران ..

آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پیرا ٹروپر بننے کی تربیت حاصل کرنے کے دوران پہلی آزمائشی جمپ لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ دھونی بھارتی کی فوج میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل ہیں مہندرا سنگھ دھونی گزشتہ دو ہفتوں سے پیرا ٹروپر ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس) میں زیر تربیت ہیں، ان کی تربیت کا اغاز 6 اگست سے ہوا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دھونی نے آگرہ کے مال پورہ ڈروپنگ زون میں اے این 32 ائر کرافٹ سے چھلانگ لگائی ہے۔

(جاری ہے)

ان کو تربیت کے دوران مزید 4 بار 10ہزار فٹ کی بلندی سے جمپ لگانی ہو گی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو 2001 میں فوج میں 106 پیرا شوٹ ریجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کی عہدہ دیا گیا تھاگزشتہ دو ہفتوں سے دھونی کو کلاس روم میں پیرا شوٹ کے ذریعے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی تربیت دی جا رہی تھی۔

خیال رہے کہ دھونی دنیا کے پہلے کرکٹر ہوں گے جن کو فوج میں پیرا ٹروپر بننے کی تربیت دی جا رہی ہے۔بھارتی کی فوج میں دھونی سے قبل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو اور ابھینو بیندرا کو بھی کمیشن دی گئی تھی تاہم میندرا سنگھ دھونی پہلے کھلاڑی ہیں جو تربیت حاصل کرکے باقاعدہ فوجی تمغہ اپنے سینے پر سجائیں گے۔