پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ اور امریکا نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 12:26

پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ اور امریکا نے تحمل سے کام ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 اگست 2015 ء) : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اپنے ایک بیان میں پاکستان اوربھارت سے اپیل کی ہے کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر تحمل سے کام لیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اپنے بیان میں پاکستان اوربھارت پر زوردیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئیے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں. دونوں ممالک سرحدوں پر پُرتشدد واقعات سے بچنے کے لئے انتہائی ضبط اور تحمل سے کام لیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ 23 اور24 تاریخ کو پاکستان اوربھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان دلی میں طے شدہ مذاکرات کے مثبت نتائج ہوں گے. جبکہ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بھی واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات حل ہوں لیکن اس سلسلے میں تمام اقدامات دونوں ممالک کو ہی کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)


واضح رہے کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرجنگ بندی کی قریباً 70مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :