بے عزتی برداشت نہیں اس لیے سوشل میڈیا سے دوررہتی ہوں‘ کترینہ کیف

بدھ 19 اگست 2015 12:28

بے عزتی برداشت نہیں اس لیے سوشل میڈیا سے دوررہتی ہوں‘ کترینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کے راز سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق کترینہ کیف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران مستقبل میں بھی سوشل میڈیا سے دور ہی رہنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اس لئے سوشل میڈیا سے دور ہی رہناچاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا پسند کرتی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کے اس دوسرے چہرے سے بھی واقف ہو چکی ہیں جس پر وہ کچھ عرصہ قبل تک یقین بھی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔اس موقع پر انہوں نے ابھیشک بچن کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ابھیشک بچن کے ایک فین نے ٹوئٹر پر ان کی بیٹی کے بارے میں مذاق کیا جس پر ابھیشک کو مجبوراً اس فین کو بلاک کرنا پڑا۔کترینہ کیف نے کہا کہ وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اور اسی لئے سوشل میڈیا سے دور ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔