کراچی: جمعيت علماء پاکستان کے رہنما گرفتار

بدھ 19 اگست 2015 12:58

کراچی: جمعيت علماء پاکستان کے رہنما گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ا گست2015ء) کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جمعيت علماء ٹی وی میزبان اورپاکستان کے رہنما شبیر ابو طالب کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر آٹھ سو ملین روپے حوالہ ہنڈی کرنے کا الزام ہے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی ایک ٹیم نے شبیر ابو طالب کو پیر اور منگل کی درمیانی شب کلفٹن میں ان کی رہائشگاہ سےگرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق شبیر ابوطالب گزشتہ کئی برس سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں جبکہ اس کا آغاز انہوں نےایک منی ایکسچنج کمپنی میں دوران ملازمت کیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت انہوں نے ایک معروف تجارتی مرکز میں ایک دفتربھی قائم کر رکھا تھا جبکہ انہیں حراست میں لئے جانے کے بعد اسٹیٹ بینک کے متعلقہ شعبہ کی جانب سے بھی ایک تحریری شکایت ایف آئی اے کو موصول ہوئی۔ ان کے خلاف درج مقدمے کےمطابق شبیر ابو طالب آٹھ سو ملین سے زائد کے حوالے اور ہنڈی میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :