نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے شروع ہوگی

بدھ 19 اگست 2015 13:03

نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے شروع ہوگی

سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اگست۔2015ء) ورلڈ کپ 2015ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج آغاز ہو رہا ہے ۔ ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے برابر کھیلنے کے بعد جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ اب ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپر سپورٹس پارک سنچورین میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے میدان سجے گا ، دوسرا ون ڈے 23 اگست کو اور تیسرا ون ڈے 26 اگست کو کنگز میڈ ، ڈربن میں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کا آخری مرتبہ ون ڈے میچ میں آمنا سامنا ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل میں ہوا جس میں کیویز نے ڈرامائی انداز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔