ایم کیو ایم سے مذاکرات کا اگلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوگا‘ رشید گوڈیل پر حملے کے باعث مذاکرات میں ایک دو روز کا تعطل ہے‘ ایم کیو ایم مفاہمت کے لئے آمادہ ہے اور کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی کا قیام چاہتی ہے
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 19 اگست 2015 13:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات کا اگلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوگا‘ رشید گوڈیل پر حملے کے باعث مذاکرات میں ایک دو روز کا تعطل ہے‘ ایم کیو ایم مفاہمت کے لئے آمادہ ہے اور کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی کا قیام چاہتی ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا استعفوں کے واپس لینے سے متعلق رویہ مثبت تھا۔
وزیراعظم کو ایم کیو ایم کے مطالبات پیش کردیئے ہیں ایم کیو ایم نے 19 مطالبات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی آپریشن کے خلاف نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی کا قیام چاہتی ہے تاکہ لاپتہ کارکنوں کا مسئلہ حل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملے کے باعث مذاکرات میں ایک دو روز کا تعطل ہے ایم کیو ایم سے مذاکرات کا اگلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.