امریکی گلوکار اسٹیو ونڈر کا مختلف ریاستوں میں کنسرٹس کرنے کا اعلان

بدھ 19 اگست 2015 13:32

امریکی گلوکار اسٹیو ونڈر کا مختلف ریاستوں میں کنسرٹس کرنے کا اعلان

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) امریکی گلوکار اسٹیو ونڈر کی واشنگٹن میں سرپرائز پرفارمنس نے مداحوں کے دل موہ لئے، لوگوں کی بڑی تعداد اسٹیو ونڈر کے گانوں پر جھومتی رہی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں لیجنڈری گلوکار اسٹیو ونڈر پہنچے اپنے مداحوں کے درمیان اور مشہور گانوں پر پرفارم کر کے سماں باندھ دیا۔پینسٹھ سالہ گلوگار نے اپنے کریئرمیں متعدد ہٹ سانگ دئے ہیں ،اسٹیو ونڈر نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں کنسرٹس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔