سنگا کارا اچھے کرکٹر کے ساتھ اچھے شوہر بھی ہیں : اہلیہ یحالی

بدھ 19 اگست 2015 13:33

سنگا کارا اچھے کرکٹر کے ساتھ اچھے شوہر بھی ہیں : اہلیہ یحالی

گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اگست۔2015ء) سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کی بیوی یحالی نے کہا ہے کہ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ سنگاکارا کو مزید ٹیسٹ میچز کھلانا چاہتے ہیں مگر ان کیلئے یہ ریٹائرمنٹ کیلئے بہترین وقت ہے ۔ ایک انٹرویو میں یحالی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور دنیا بھر میں نام کمایا ہے ۔

وہ کرکٹر سے ہٹ کر بہترین انسان ہیں ۔ ان کی زندگی میں کئی ناقابل فراموش واقعات آئے ہیں مگر وہ لاہور میں ہونے والے ٹیم پر حملے کو نہیں بھول پائے تاہم حملے کے باوجود ان کی ہمدردیاں پاکستان اور ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ یحالی کے مطابق سنگاکارا اچھے شوہر اور اچھے باپ بھی ہیں ، وہ جہاں کہیں بھی جاتے ہیں خاندان ساتھ لیکر جاتے ہیں کیوں کہ ان کیلئے خاندان ، والدین ،بہن بھائی اور بچے زیادہ اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

یحالی کا مزید کہنا تھا کہ جب کبھی سنگاکارا کرکٹ نہ کھیل رہے ہوں تو اپنا وقت خاندان کے ساتھ گزارتے ہیں اور زیادہ تر پڑھنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ انہیں کھانے پکانے بھی آتے ہیں ۔ یحالی کا کہنا تھا کہ انکے جڑواں بچے کرکٹ کی طرف دھیان نہیں دیتے البتہ ٹینس کھیلتے رہتے ہیں ۔ ان کے شوہر سری لنکا کی شکست اور جب کبھی سکور نہ کرسکیں تو بہت پریشان ہو جاتے ہیں ۔ سنگاکارا آئندہ 2،3 سال کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے اور اس کے بعد کچھ اور کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :