محکمہ داخلہ نے دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر لاہور میں37تنصیبات کوحساس قراردیدیا

بدھ 19 اگست 2015 13:45

محکمہ داخلہ نے دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر لاہور میں37تنصیبات ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) لاہور میں دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ، محکمہ داخلہ نے لاہور میں حساس عمارتوں کی فہرست بھی جاری کر دی جس میں 37تنصیبات کوحساس قراردیدیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے مرتب کی گئی فہرست میں پنجاب اسمبلی ، گورنر ہاؤس ، وزیر اعظم ،وزیراعلی کی ماڈل ٹاؤن اور جاتی امراء والی رہائش گاہیں شامل ہیں۔

سی سی پی او آفس ، سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز ، سول سیکرٹریٹ اور واپڈا ہاؤس کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ پولیس ٹریننگ سکول مناواں ، ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ، پرانا ائیر پورٹ ، کورکمانڈر ہاؤس اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز بھی حساس مقامات میں شامل ہیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالتیں،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، لاہور ہائی کورٹ سیشن وضلعی عدالتیں ،ضلع کچہری، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر ، جمخانہ کلب ، انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے کے دفاتر بھی حساس قرار دے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس لائنز ، سی آئی اے آفس قلعہ گوجر سنگھ ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی حساس مقامات میں شامل ہیں ، مذکورہ مقامات پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تمام تنصیبات میں بطور سربراہ ذمہ داری ادا کرنے والوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیں اور سکیورٹی کو بڑھا کر الرٹ رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :