فیفا کا ویمنز ورلڈ کپ آل سٹارز سکواڈ کا اعلان،امریکن ٹیم کی 5 پلیئرز شامل

بدھ 19 اگست 2015 13:59

فیفا کا ویمنز ورلڈ کپ آل سٹارز سکواڈ کا اعلان،امریکن ٹیم کی 5 پلیئرز ..

زیورخ ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ویمنز ورلڈ کپ آل سٹارز سکواڈ کا اعلان کر دیا، کارلی لائیڈ جنہوں نے جاپان کے خلاف فائنل میں شاندار ہیٹرک کی تھی سمیت امریکہ کی پانچ پلیئرز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فیفا ٹیکنیکل سٹڈی گروپ نے 23 رکنی ٹیم کا چناؤ کیا ہے جس میں امریکہ کی پانچ، فرانس اور جاپان کی چار، چار جبکہ انگلینڈ اور جرمنی کی تین، تین آسٹریلیا کی دو، کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ کی ایک، ایک کھلاڑی شامل ہیں۔