جون میں باضابطہ طور پر فیفا صدارتی انتخابات لڑؤنگا، چنگ مونگ

بدھ 19 اگست 2015 13:59

جون میں باضابطہ طور پر فیفا صدارتی انتخابات لڑؤنگا، چنگ مونگ

پیرس ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے سابق اعزازی نائب صدر چنگ مونگ جون نے باضابطہ طور پر آئندہ برس شیڈول فیفا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چنگ مونگ نے باڈی کے موجودہ صدر سیپ بلاٹر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایک کرپٹ آدمی ہے اور اسی وجہ سے فیفا بھی کرپشن میں گھری ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میں آئندہ برس فروری میں ہونے والے فیفا صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوا تو فٹ بال کے مداحوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ اسے چار برس کے عرصے میں کرپشن سے شفاف باڈی بنا کر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔