پی بی سی سی نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے آئندہ ماہ سے قومی کوچنگ پروگرام شروع کرے گی

بدھ 19 اگست 2015 14:00

پی بی سی سی نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے آئندہ ماہ سے قومی کوچنگ پروگرام ..

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستان بلائند کرکٹ کونسل ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے آئندہ ماہ سے قومی کوچنگ پروگرام شروع کرے گی جس میں ملک کے نامور کھلاڑیوں کو کوچز قومی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کرینگے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدرسید سلطان شاہ نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

19 اگست۔2015ء کو بتایا کہ کونسل نے ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے مرحلہ وار نیشنل کوچز پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل کوچنگ پروگرام آزادکشمیر کرکٹ کلب کے اشتراک سے میر پور میں منعقد کیا جائے گا جس میںآ زاد کشمیر کے کھلاڑی کوچنگ پروگرام میں حصہ لیں گے دوسرا مرحلہ 12سے 16ستمبرتک اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے اشترا ک سے اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں اسلام آباد کے کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے سید سلطان شاہ نے کہا کہ اس کے بعد ایبٹ آبا اور پشاور میں بھی قومی کوچنگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اس کوچنگ پروگرام کا مقصد ملک بھر سے نہ صرف نوجوان کھلاریوں کو تربیت فراہمم کرنا ہے بلکہ نامور کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ بھی کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوچز قومی کوچنگ پروگرام میں ہر صوبے سے نامور کھلاڑیوں کو شارٹ کرکے انکے نام پاکستان بلائند کرکٹ کونسل کو بیھجوائے گے۔