اسلام آباد : تلور پرندے کا شکار ، سپریم کورٹ نے پابنددی عائد کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 14:04

اسلام آباد : تلور پرندے کا شکار ، سپریم کورٹ نے پابنددی عائد کر دی۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 اگست 2015 ء) : سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کر دی. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے تلور پرندے کے شکار سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کیا جس میں سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کرنے سمیت اس سلسلے میں جاری کیے گئے تمام اجازت ناموں کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

تاہم کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ تلور نایاب پرندہ نہیں، اس کے شکار کے لئے اجازت نامے قانون کے مطابق جاری کئے گئے۔ جس پر جسٹس قاضی عیسی فائز نے استفسار کیا کہ کیا اللہ تعالی نے ان پرندوں کو ختم کرنے کے لئے پیدا کیاہے۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ عرب شہزادوں کوتلور کے شکار کی اجازت دینا غیرقانونی ہے۔جسٹس دوست محمد کھوسہ نے برملا کہاکہ صوبائی معاملات میں وفاق کو مداخلت کااختیارنہیں اوراگر وزیراعظم کے اسٹاف نے چٹ لکھ کردی ہے تو بتا دیں۔

متعلقہ عنوان :