پاکستانی سکواش کھلاڑی شاہجہاں نے پی ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 19 اگست 2015 14:14

پاکستانی سکواش کھلاڑی شاہجہاں نے پی ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت ..

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)پاکستانی سکواش کھلاڑی شاہجہاں نے کینیڈا میں کھیلے گیا پی ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

شاہجہان نے فائنل میں آئر لینڈ کے آرتھر گاسکن کو دو کے مقابلے میں تین راؤنڈ سے شکست دی۔ شاہجہان کی کسی بھی انٹرنیشنل پی ایس اے ٹورنامنت میں پہلی کامیابی ہے۔ شاہجہان پاکستان کے سابق سکواش کھلاڑی زرک جہاں کے بیٹے ہیں۔ پی ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں کھیلا گیا۔