مے ویدر اور مینی پکاؤکے مقابلے پر رقم کی واپسی کا دعوی

بدھ 19 اگست 2015 14:14

مے ویدر اور مینی پکاؤکے مقابلے پر رقم کی واپسی کا دعوی

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) دنیا کے نامور باکسر مے ویدر اور مینی پکاؤکے مابین لاس ویگاس میں ہونے والی لڑائی جسے صدی کی سب سے بڑی لڑائی بھی کہا گیا، پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ لڑائی فراڈ پر مبنی تھی۔ امریکہ کے شہر کیلی فورنیا میں ایک مدعی نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ باکسنگ کی یہ لڑائی فراڈ تھی اس لئے شائقین کے پیسے انہیں واپس کئیے جائیں۔

(جاری ہے)

کیس عدالت میں آنے کی صورت میں اس کی سماعت گیری کلوزنر نامی جج کریں گے جو پہلے ہی سونی فلم سٹوڈیوز کے کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ باکسنگ میچ پر لگائے کئے ان الزامات میں اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ میچ سے ایک رات قبل مینی پک پکاؤ مقابلے کی تیاری کرنے کے دوران اپنا کندھا زخمی کر بیٹھے تھے۔ واضح ہے کہ اس مقابلے کو ٹی وی پر دکھانے کے لئے شائقین نے چینلز کو 100 ڈالر کی فیس ادا کی تھی اور ایک اندازے کے مطابق 4.4 ملین افراد نے یہ فیس ادا کرکے یہ مقابلہ دیکھا تھا۔