حمید گل با اصول پاکستانی اور سچے سپاہی تھے۔سابق عسکری قیادت

مرحوم نے اپنی زندگی دفاع وطن کیلئے وقف کر رکھی تھی۔سابق فوجی

بدھ 19 اگست 2015 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سابق فوجیوں کی نتظیم پیسا نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سچے اور با اصول پاکستانی اور سچے سپاہی تھے جنھوں نے اپنی زندگی دفاع وطن کیلئے وقف کر رکھی تھی۔انھوں نے آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے طویل جدوجہد کی اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے انتھک اور نتیجہ خیز کوششیں کیں ۔

ان خیالات کا اظہار پیسا کے صدر جنرل علی قلی خان کی صدارت میں جنرل حمید گل کی یاد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حمید گل پیسا کے بانیوں میں سے تھے جونہ صرف ایک ہمدرد انسان اورجرا‘ت مند سپاہی تھے بلکہ ایک بہترین فوجی کمانڈر بھی تھے جنھوں نے آخر دم تک فخر اور لگن سے خدمات سرانجام دیں اورہر قسم کی مثبت سرگرمیوں میں بھرپورشرکت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ریٹائر ہونے کے بعد بھی اپنے فہم اور بصیرت کے مطابق دفاع پاکستان کا مشن جاری رکھا اور انکی رحلت سے ایک باب بند ہو گیا ہے۔ سابق فوجیوں نے کہا کہ انکی حب الوطنی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور ہم انکے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ آخر میں انکی اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :