اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت سکاوٴٹس کے قیام میں تین ماہ کے لئے توسیع کر دی گئی

بدھ 19 اگست 2015 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت سکاوٴٹس کے قیام میں تین ماہ کے لئے توسیع کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لئے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد رینجرز اور سکاوٴٹس وفاقی دارالحکومت میں تعینات رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہیں اسلام آباد میں سیکورٹی سخت بنانے کے لئے تعینات کیا گیا ۔رینجرز نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائیاں کرکے بعض دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا ۔

متعلقہ عنوان :