حکومت مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف کیا جارہا ہے، چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ارکان اپنے استعفے واپس لے لیں،سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ملک کو درپیش مسائل کا حل باہمی اتفاق اور اتحاد سے نکلے گا

وزیراعظم نواز شریف کی مولانافضل الرحمن سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 19 اگست 2015 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف کیا جارہا ہے، چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ارکان اپنے استعفے واپس لے لیں،سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ملک کو درپیش مسائل کا حل باہمی اتفاق اور اتحاد سے نکلے گا ۔

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم سے ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کو ا یم کیو ایم کے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف کیا جارہا ہے، چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ارکان اپنے استعفے واپس لے لیں،سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ملک کو درپیش مسائل کا حل باہمی اتفاق اور اتحاد سے نکلے گا۔وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم سے ہونے والے مذاکرات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے سیاسی ہم آہنگی استحکام اور مصالحت سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا۔