پاکستانی سکواش پلیئر شاہجہان نے این ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 19 اگست 2015 14:52

پاکستانی سکواش پلیئر شاہجہان نے این ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت ..

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستانی سکواش پلیئر شاہجہان خان نے ٹورنٹو میں ہونے والے این ایس سے اوپن سکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ عالمی نمبر اٹھانوے شاہجہان پہلی بار کوئی انٹرنیشنل سکواش ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔فور سیڈڈ شاہجہان خان نے فائنل میں آئرلینڈ کے آرتھر گیسکن کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

شاہجہان پہلا سیٹ چھے گیارہ سے ہار گئے تاہم اس کے بعد انہوں نے بارہ دس، گیارہ دو، چار گیارہ اور گیارہ سات کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔شاہجہان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے مائیک کیو کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ آرتھر گیسکن نے میکسیکو کے جان کماشو کو ہرایا تھا۔شاہجہان خان سابق سکواش سٹار زرک جہان کے بیٹے ہیں۔