فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام ہایئر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان پرسوں ہوگا

بدھ 19 اگست 2015 14:59

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ماہ اپریل۔ جون 2015ء میں منعقد ہونے والے ہایئر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان 2015 کے انتائج کا اعلان جمعہ کو 11 بجے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نتائج وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم کرنے کے لئے امیدواران کو FB<space>{Roll Number} لکھ کر 5050 پر بھیجنا ہو گا۔ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو 31 اگست 2015ء تک اس کا رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30 دن کے اندر اندر بنام کنٹرولر امتحانات سیکریسی درخواست دے کر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتا ہے۔