رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا اعزازی صدر منتخب

بدھ 19 اگست 2015 15:02

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن ..

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا اعزاز صدر منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے صدر رانا تنویراحمد فنانس سیکرٹری ہونگے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدار ت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے کی، اجلاس میں متفقہ طور پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا اعزاز صدر منتخب کر لیا جبکہ ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے صدر رانا تنویراحمد فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوہار فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا جس کے میچز کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ اور ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ اجلاس میں اکبر فٹ بال کلب کے صدر سید شرافت بخاری نے خصوصی طور پر شرکت کی، نائب صدر محمد زمان اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر نقوی نے بھی خطاب کیا، اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کے مختلف امور چلانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :