کامسیٹ سے تعلیم یافتہ 3 ہزار کے قریب طلبہ و طالبات کی دوہری ڈگریوں کو تسلیم کیا جائے ،قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی
بدھ 19 اگست 2015 15:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کامسیٹ سے تعلیم یافتہ 3 ہزار کے قریب طلبہ و طالبات کی دوہری ڈگریوں کو تسلیم کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پانچ سال قبل کامسیٹ انسٹیٹوٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے شروع کی جانے والی دوہری ڈگری پروگرام کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔
دوران اجلاس قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عثمان سیف اللہ نے کہاکہ قومی دلچسپی میں طلبہ و طالبات کو وعدے کے مطابق کامسیٹ کی جانب سے دوہری ڈگری سے نوازا جانا چاہئے ۔ دوسری جانب ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ دوہری ڈگری کو تسلیم کرنا ملک کے نظام تعلیم کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔(جاری ہے)
اجلاس کی کارروائی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ایچ ای سی کو طلبہ و طالبات کو مستقبل پر غور کرنا چاہئے ۔
سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر رانا تنویر نے کہا کہ ایچ ای سی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ واضح رہے کہ کامسیٹ انسٹیٹوٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی پانچ سال قبل 2009 میں لاہور کیمپس سے لنکاسٹر یونیورسٹی کے تعاون سے دوہری ڈگری پروگرام کی عنایت کا آغاز کیا تھا تاہم اس وقت 2500 سے زائد طلب علم لاہور کیمپس میں اس پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کر رہے ہیں تاہم 2014 میں جبکہ طالب علم کو کامسیٹ کی بجائے لنکاسٹر یونیورسٹی کی ڈگری جاری کی گئی تو طلبہ و طالبات سراپا احتجاج ہو گئے ۔ کیونکہ ایچ ای سی نیاس طرح دوہری ڈگری کو تسلیم کرنے سے یکسر انکار کر دیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت 130 طلبہ و طالبات ہیں جنہوں نے گریجویٹ کی تعلیم اسی پروگرام کے تحت مکمل کی ۔ تاہم انہیں ابھی ڈگری جاری نہیں کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.