نیب نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے اور دھوکہ دہی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 19 اگست 2015 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی ، فراڈ اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جاری نیب کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے تین ملزمان جن میں زاہد پرویز خان ، خالد اسلام بھٹی اور قیصر احمد کو گرفتار کیا ہے تینوں ملزمان متعدد کیسز میں مطلوب تھے اور انوہں نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا تھا گرفتار ملزمان میں پہلے ملزم قیصر اہمد کو قومی احتساب بیورو لاہور نے عوام سے 211 ملین روپے بٹورنے کا الزام مین گرفتار کیا ۔

ملزم نے دیگر کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر گوجرانوالہ میٹل ایکسچینج اور اورینٹل ایم ایس ایلومینیم اور کچن کا سامان خریدا تاہم ان کو ادائیگی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

لاہور نیب نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم وزیر احمد کو پہلے سے ہی حراست میں لے رکھا ہے دوسرے ملزم زاہد پرویز خان پر الزام ہے کہ اس نے عوام سے دھوکہ کر کے بھاری رقم ہتھیائی جبکہ نیب کی جانب سے متعدد نوٹس کے باوجود احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث احتساب عدالت نے ملزم کو یکم ستمبر 2015 تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

نیب نے تیسرے ملزم خالد اسلام بھٹی کو اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔ ملزم پر الزام ہے کہ جعلی اور غیر قانونی جائیداد کی خرید و فروخت کا دھندہ کرتا تھا ۔ نیب لاہور نے ملزم خالد اسلام بھٹی کا 24 اگست
2015 تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :