پاکستان کی سستی زرعی زمین سے بھی سستا جزیرہ، وہ بھی برطانیہ میں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 19 اگست 2015 15:10

پاکستان  کی سستی زرعی زمین سے بھی سستا جزیرہ،  وہ بھی برطانیہ میں

سکاٹ لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ا گست2015ء) آج کل سکاٹ لینڈ کا ایک جزیرہ کافی خبروں میں ہے۔ اس کی وجہ اس جزیرے کا سستا ہونا ہے۔56 ایکڑ پر مشتمل یہ جزیرہ صرف 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ قیمت پاکستانی روپوں میں 1 کروڑ 22 لاکھ روپے بنتی ہے۔پاکستان میں اتنی رقم سے تو 10 ایکڑ زمین نہیں ملتی، مگر اس رقم میں برطانیہ میں 56 ایکڑ کا جزیرہ مل رہا ہے۔

اتنا سستا ہونے کے باوجود ابھی تک اس کے لیے خریداروں کا انتظار ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس جزیرے پر دو لائٹ ہاؤس کیپر کے کاٹیج بھی ہیں۔ اس جزیرے پر بجلی، پانی اور فون سگنل کے لیے جزیرہ خریدنے والوں کو ہی سرمایہ کاری کرنی پڑے گی۔ یہ جزیرہ برطانیہ کا سب سے مشرقی جزیرہ ہے۔ اس کی مالکہ 52 سالہ جیکی بالڈون نے اسے 12 سال پہلے خریدا تھا۔ جیکی کا خیال تھا کہ مستقبل میں اسے تھوڑی بچت کے ساتھ فروخت کر دےگی۔اس جزیرے سے کشتی سے 5 منٹ کے فاصلے پر فیری سروس دستیاب ہے۔ اس جزیرے پر ایک سکول، ایک پوسٹ آفس، ایک کار فیری، ایک چرچ اور ایک ہوائی پٹی ہے۔ یہاں پر ایک باغ اور ایک دھوپ گھڑی بھی ہے۔