صحافیوں کو اپنی اہمیت کا احساس کرنا ہوگا، فنکشنل لیگ آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے،ملک امام الدین شوقین
بدھ 19 اگست 2015 15:12
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)سابق صوبائی وزیر ملک امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ صحافیوں کو اپنی اہمیت کا احساس کرنا ہوگا، فنکشنل لیگ آزاد صحافت پر یقین رکھتیہے نیشنل پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں اگر اختلافات برائے اصلاع ہوں تو بہتر ہے اختلافات مختلف پارٹیوں میں بھی ہوتے ہیں اپنی بات کو زوری منوانا زیادتی ہوتی ہے نیشنل پر یس کلب سے امیدکی جاتی ہے کہ اس کلب کے صحافی صحافت کو جہاد سمجھ کر سچ لکھیں اور سچ دیکھائیں آج کے اس دور میں اس سے بڑا جہاد ہوہی نہیں سکتا جس کے خلاف لکھیں گئے اس کو بھی غلط لگے گئی مگر وہ محسوس ضرور کرے گا کہ خبر درست ہے انصاف اور شہرت خدا کے ہاتھ ہے اسی سے مانگی چاہیے سچ لکھنا بہت بڑی عبادت ہے اس سلسلے میں سب ہی ناراض ہو جائیں تب بھی اس کی پروا نہیں کرنی چاہیے۔
(جاری ہے)
پنجاب میں کرپشن ہے مگر نہ ہونے کے برابر ہے مگر سندھ میں سو فیصد کرپشن ہے اگر میری پارٹی میں کرپشن موجود ہے اس کو سامنے لانا آپ پر فرض ہے مجھے کھبی بھی اقتدار کی پروا نہیں نہیں میں نے پوری زندگی میں اقتدار کے دوران ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیا ہے یہ ملک ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے باعث آیا ہے پورے دنیا کے مقابلے میں پاکستان جنت نظیر ملک ہے ہمار ملک میں ٹیلنٹ بہت موجود ہے مگر اس کو سامنے لانے والا کوئی سامنے نہیں آیا میں ہر اس صحافی کے ساتھ ہوں جو سچ لکھے گا میری خواہش ہے کہ نیشنل پریس کلب حق و سچ لکھنے لکھیں سانگھڑ کی عوام کی بہت ساری امیدیں آپ سے ہیں۔
قبل ازیں نیشنل پریس کلب کے صدراشفاق سلہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانگھڑ میں نوجوانوں کے لئے پریس کلب کے دروازے بند کردیئے گئے تھے یہاں بیورو کریسی اور وڈیروں کے لئے کہنے پر صحافت ہوتی تھی جس کی وجہ سے سانگھڑ کی عوام کا سانگھڑ کی میڈیا سے اعتماد ختم ہوگیا تھا جس کو بحال کرنے کے لئے نیشنل پریس کلب کا قیام آیا جہاں نوجوانوں کو صحافت کے بارے میں مکمل آگاہی دی جاتی ہے اس کلب میں نہ ہی کوئی سرکاری ملازم ہے اور نہ ہی وڈیروں اور بیوروکریسی کے کہنے پر خبریں چلتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.