متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء رشید گوڈیل کے علاج کیلئے پمز ہسپتال نے 4ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم بنا دی

بدھ 19 اگست 2015 15:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء رشید گوڈیل کے علاج کیلئے پمز ہسپتال نے 4ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم بنا دی،یہ ٹیم رشید گوڈیل کا علاج کرنذے والے ڈاکٹرز کی درخواست پر کراچی روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کے علاج کیلئے پمزہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز نے 4ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم بنادی ہے۔

پمز ہسپتال کے ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ یہ میڈیکل ٹیم متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکی درخواست پرکراچی روانہ ہوگی۔ پمز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کی طرف سے بنائی جانے والی سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر خلیق الزماں ، ڈاکٹراختر بندیشہ، ڈاکٹرعمران سکندر اور ڈاکٹر تنویرخالد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :