میٹرو بس سروس کے قیام کے بعد پمز کی او پی ڈی میں مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم

بدھ 19 اگست 2015 16:07

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس کے قیام کے بعد پمز کی او پی ڈی میں مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کے اضافہ کے بعد او پی ڈی میں کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اب مریضوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔ انہوں نے کہا کہ پمز میں ملک بھر سے مریض آتے ہیں اور ہمارے پیشے کا تقاضا ہے کہ کوئی بھی مریض مایوس نہ لوٹے اور اس کے لئے ڈاکٹر ورک لوڈ کے باوجود بڑی مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔