Live Updates

اسلام آباد : سکیورٹی خدشات، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 16:09

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) :سیاستدانوں کے خلاف دہشت گردوں کی مخلتلف کاروائیوں کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل اور وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر ہونے والے قاتلانہ حملوں کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سیکرٹریٹ سمیت پارٹی کے مرکزی دفتر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات