محمد اسلام نشتر کی بچوں کے لیے نئی کتاب ”سائنسی خواب“شائع ہو گئی

بدھ 19 اگست 2015 16:12

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) نامور کالم نگار و مصنف محمد اسلام نشتر کی بچوں کے لیے تخلیق کی گئی مفید اور معلوماتی کہانیوں پر مبنی 107صفحات کی نئی کتاب ”سائنسی خواب“ ایک ہزار کی تعداد میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دیدہ زیب سرورق کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔ قیمت 120روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد دلکش رعایت پر صرف 54روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مصنف محمد اسلام نشتر کی اب تک درجنوں کتب اور سینکڑوں مقالات ومضامین شائع ہو چکے ہیں۔ ان دنوں وہ ادارہ فروغ قومی زبان( مقتدرہ) میں اہم عہد ے پر فائز ہیں ۔ انھیں بچوں کے ادب پر کئی ایوارڈزبھی مل چکے ہیں۔ اُن کی یہ کتاب این بی ایف کے اُس بنیادی مقصد کی تکمیل میں اہمیت رکھتی ہے جس کے تحت نوجوان طلبہ کومعیاری ، مفید، معلوماتی اور کم قیمت کتب فراہم کرنا شامل ہے تا کہ ”بُک ریوولیوشن“ کی منزل کو آسان بنایا جا سکے۔