ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین کی سوتیلی نواسی قتل

بدھ 19 اگست 2015 16:25

ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین کی سوتیلی نواسی قتل

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)معروف امریکی اداکار مورگن فری مین کی سوتیلی نواسی کو اس کے بوائے فرینڈ نے چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار مورگن فری مین کی سوتیلی نواسی اپنے توہم پرست بوائے فرینڈ کے ہاتھوں نے نیویارک میں ہلاک ہوئی۔ 33 سالہ ای ڈینا ہائنز شدید زخمی حالت میں مین ہٹن سٹریٹ سے ملیں۔ انہیں بعد میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔ پولیس کے مطابق مورگن فری مین کی نواسی کے دوست بتائے جانے والے تیس سالہ شخص کو گرفتار کرکے نفسیاتی تجزیے کے لئے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔