بالی ووڈ کوئین کنگنا رنوٹ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

بدھ 19 اگست 2015 16:25

بالی ووڈ کوئین کنگنا رنوٹ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)بالی وڈ کوئن کنگنا رنوٹ پر فلموں کی ہی نہیں نوٹوں کی بھی ہورہی ہے خوب برسات پتا لگا ہے کہ کنگنا فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں اور اس دوڑ میں انہوں نے چنائے گرل اور پریانکا چوپڑہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

کنگنا رنوٹ بنیں کوئن اور مداحوں کے دل جیت لیے ،ریولررانی بن کر کی ٹھائیں ٹھائیں اور پھر آئی تنو اور کثوم بن کر تو باکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔

میڈیا رپورٹ بتاتی ہیں کہ کنگنا بن گئی ہیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ، جنہوں نے ایک فلم میں اداکاری کے گیارہ کروڑ روپے وصول کیے۔دوسرے نمبر پر پی کو ہیروئن دیپیکا پڈوکون رہیں، جو آٹھ سے نو کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر جنگلی بلی پریانکا چوپڑا نے قبضہ جمایا ہے۔بالی وڈ کوئن ان دنوں فلم رنگون عکس بند کروارہی ہیں جس میں ان کے ہیرو سیف علی خان ہیں۔