امیتابھ بچن بالی وڈ کے سب سے اسٹائلش آئیکون ہیں،منیش ملہوترا

بدھ 19 اگست 2015 16:35

امیتابھ بچن بالی وڈ کے سب سے اسٹائلش آئیکون ہیں،منیش ملہوترا

ممبئی ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بالی وڈ فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے کہا کہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن بالی وڈ کے سب سے اسٹائلش آئیکون ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں منیش ملہوترا نے کہاکہ انہوں نے تمام بڑی بڑی بالی وڈ شخصیات کیلئے ملبوسات ڈیزائن کئے ہیں لیکن ان کے نزدیک بالی وڈ کے سب سے زیادہ اسٹائلش آئیکون امیتابھ بچن ہیں۔

ان کا انداز اور شخصیت دلفریب اور جاذب نظر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا“ میں ان کیلئے ملبوسات ڈیزائن کئے تھے۔ ان کیلئے کپڑے ڈیزائن کرنا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ان کے نزدیک فیشن بدلتے رہتے ہیں لیکن کسی بھی شخص کا اپنا مخصوص انداز کبھی نہیں بدلتا۔ وہ آئندہ ہونے والے لیکمی فیشن ویک 2016ء میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ مردانہ ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ ان کے شو کے سٹاپر رنبیر کپور ہوں گے۔ لیکمی فیشن ویک 20 اگست 2016ء کو شروع ہوگا اور 30 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔