لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے3 ملزمان گرفتار، نیب نے دو ملزموں کا احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا
بدھ 19 اگست 2015 17:19
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مبینہ طور پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزمان زاہد پرویز خان، خالد اسلام بھٹی اور قیصر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بدھ کو نیب کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق نیب لاہور نے مبینہ طور پر عوام سے دھوکہ دہی سے 211 ملین روپے بٹورنے والے ملزم قیصر کو گرفتار کرلیا ہے۔
مذکورہ ملزم نے مرکزی ملزم وزیر احمد اور دیگر کے ساتھ مل کر ایلومینیم کی اینٹوں اور سلاخوں کا کاروبار کیا۔ ملزموں نے اورینٹ کچن ویئر گوجرانوالہ میسرزاورینٹ میٹل انڈسٹری کے نام پر کمپنی قائم کر کے لوگوں کو زیادہ منافع کا لالچ دے کر اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری پر راغب کیا۔(جاری ہے)
نیب لاہور مرکزی ملزم وزیر احمد کو پہلے ہی گرفتار کر چکا ہے۔
ملزم قیصر احمد کو جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم زاہد پرویز خان نے لوگوں سے یوٹیلٹی بلز کی مد میں رقم جمع کی اس نے مذکورہ رقم بینک میں نادرا اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بجائے خورد برد کر لی۔ ملزم بار ہا بلانے کے باوجود نیب میں انکوائری کے دوران پیش نہیں ہوا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کو یکم ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے۔ ایک اور بینک فراڈ کیس میں نیب لاہور نے خالد اسلام بھٹی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے دوسرے ملزموں کی جعلی مختار نامہ کی تیاری میں مدد کی جس سے اراضی کا غیر قانونی انتقال ہوا۔ نیب لاہور نے احتساب عدالت سے ملزم کا 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.