کچھی بولان کے عوام زیادہ عزیز ہیں ،مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ، میر محمد عاصم کرد گیلو

بدھ 19 اگست 2015 17:27

مچھ) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء (رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ کچھی بولان کے عوام ہمیں زیادہ عزیز ہیں عوام کی مسائل حل کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے واٹر سپلائی اسکیم مچھ کیلئے 60لاکھ فائربریگیڈ اور یونین کونسل کلی سردار ساتکزئی کیلئے بلڈنگ فراہم کریں گے مالکانہ حقوق مچھ کو دینے کیلئے تمام تر قانونی کاروائی مکمل کرلیا گیا ہے اور جلد مچھ کے عوام کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے قادر آباد کولپور پٹرولیم ڈیزل پمپ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی مچھ حاجی بابے کرد کے دفتر اور سمالانی کالونی میں واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اسموقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی مچھ کے دفتر میں افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں ایم پی اے بولان میر عاصم کرد گیلو ایم پی اے نصیر آباد میر ماجد ابڑو کے علاوہ انتظامی سربراہان اور قبائلی معتبرین نے بھی شرکت کی تقریب میں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی مچھ مولانا عبدالصمد شاہوانی نے سپانامہ پیش کرتے ہوئے مچھ میں پانی فائربریگیڈ نیو کلی بنگلزئی پانی کی پائپ لائن لوڈر صفائی کی حوالے سے مسائل پیش کیے اسموقع پر ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہا کہ سپانامہ میں پیش کیے گیے تمام مسائل حل کریں گے انھوں نے 60لاکھ واٹر سپلائی مچھ ٹاؤن کو فائر بریگیڈ اور یوسی سردار ساتکزئی کیلئے بلڈنگ فراہمی کا اعلان بھی کیا اور انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھی بولان میرا گھر ہے اور میں علاقہ کے ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کروں گی اور عوام کی مسائل ہمارا زمہ داری اور نصب العین ہے ۔

متعلقہ عنوان :